مدرسہ کے سالانہ جلسہ سے مولانابشیراحمدصاحب کاخطاب
کرنول 15؍ ستمبر(اعتماد نیوز)مدرسۂ عربیہ تعلیم القرآن کاسالانہ
جلسہ مسجداکبرصاحب کے احاطہ میں منعقد کیاگیا۔اس موقعہ
پرمولانابشیراحمدصاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ مسلمانوں کے
بچوں کے لئے دینی تعلیم نہایت ضروری ہے،انہوں نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے
کہاکہ موجودہ دورمیں مسلمانوں کے سینکڑوں طلباء انگریزی مدارس میں تعلیم
حاصل کررہے ہیں،لیکن وہ اپنی دنیاوی تعلیم میں اتنامصروف رہ تے ہیں کہ وہ
اسلامی معلومات سے بھی محروم رہ جاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ دنیاوی علوم کے
حصول میں کوئی غلطی نہیں ہے،مگرزندگی کااہم مقصداسلام کے فرائض کی ادائگی
ہے،مولانانے سوال کیاکہ فرائض کی ادائگی دینی معلومات کے بغیرکیسے ہوسکتی
ہے؟مولانانے کہاکہ بچہ اٹھارہ سال کی عمرکوپہنچ جاتاہے لیکن وہ
نماز،روزہ،وضوجیسے اہم مسائل سے ناواقف رہتاہے،جبکہ اس پریہ تمام چیزیں فرض
ہوجاتی ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ والدین کی ذمہ داری ہے،اگربچہ فرائض کی
ادائگی سے محروم رہ جاتاہے تووہ تمام گناہ والدین پرعائدہوتے ہیں۔مولانانے
کہاکہ قرآن پڑھنے والے کی قدرخداکے یہاں بہت
زیادہ ہے،بچہ کے قرآن پڑھنے سے
ماں باپ کے لئے ثواب جاریہ ہے،انہوں نے کہاکہ اگرکوئی ماں باپ اپنے
نونہالوں کودینی تعلیم سے محروم رکھیں گے تواس کاگناہ روز قیامت بھگتناپڑے
گا۔اس موقعہ پرموظف مدرس الحاج عبدالصمدصاحب نے خطاب کرتے ہوئے طلباء
کواخلاق حسنہ کے دائرہ میں تعلیم حاصل کرنے کی نصیحت کی۔متعلم مدرسہ
عبدالرحمن کی قرأۃ کلام پاک سے جلسہ کاآغازکیاگیا۔متعلم مدرسہ سیدمشتاق
احمد نے بارگاہ رسالتﷺ میں نعت شریف کانذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل
کی۔طلباء کاتعلیمی مظاہرہ پیش کیاگیا۔صدرمدرسہ جناب جے عبدالرحمن خاں صاحب
کی سرپرستی میں جلسہ کانعقادعمل میںآیا۔ جناب جے عبدالرحمن خاں صاحب
اورمہمان خصوصی الحاج عبدالصمدصاحب کے ہاتھوں طلباء وطالبات میں اسناد
انعامات تقسیم کئے گئے۔تکمیل قرآن کردہ طلباء وطالبات کی گلپوشی کی
گئی۔انتظامیہ کی جانب سے مدرسہ کے اساتذہ حافظ سلیم الرحمن اورحافظ عبدالرب
کی گلپوشی کی گئی۔اس موقعہ پرمدرسہ کے ذمہ داران جناب اعجازصاحب اورجناب
ذاکراحمدصاحب مدرس کے علاوہ طلباء،اولیائے طلباء شریک رہے۔حافظ سیدشرف
الدین بخاری نے شکریہ اداکیا۔الحاج عبدالصمدصاحب کی دعاء پرجلسہ اختتام
کوپہنچا۔